Breaking News
Home / پاکستان / شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست

شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی جانب سے جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی استدعا کردی گئی۔ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے خلاف اور سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 جون کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہریار آفریدی کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسٹیٹ کونسل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہریار آفریدی کو آئی نائن کے مقدمے میں بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔ وکیل شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے استدعا کی کہ شہریار آفریدی کو جیل میں اے کلاس فراہمی کی ہدایت کی جائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے ۔ شہریار آفریدی گرفتاری کے وقت گرے تھے تو ان کا بایاں بازو مفلوج ہو چکا ہے۔ جیل میں آٹھ بائی آٹھ کے سیل میں رکھا گیا ہے، چکی پسوائی جا رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ شہریار آفریدی کے بھائی کی درخواست پر مناسب آرڈر پاس کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے