Breaking News
Home / عالمی خبریں / نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ملک کے نو تعمیرشدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا

نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ملک کے نو تعمیرشدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ملک کے نو تعمیرشدہ پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور نئی عمارت میں سینگول نصب کیا – افتتاحی تقریب کے آغاز میں مختلف مذاہب کے لوگوں نے دعائیہ جلسے کئے ۔ سینگول خود مختاری انصاف حکمرانی اور خوشحالی کی علامت سمجھاجاتا ہے ۔ سینگول نصب کرنے کے بعد مودی نے نئی پارلمینٹ کی عمارت کی نقاب کشائی کی – اس موقع پر بڑی تعداد میں اہم شخصیات وزرا اور مختلف صوبوں کے وزرائے اعلی بھی موجود تھے بعدازاں وزیراعظم مودی اور اسپیکر اوم برملانے حاضرین کو خطاب کیا ہے – وزیراعظم مودی کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت غریب طبقے کے لئے وقف ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت وقت کی ضرورت تھی جو آج بن کر تیار ہوچکی ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی تقریبا اکیس جماعتوں نے نئی پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب کا بائیکاٹ کیا – اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح صدر سے کرایا جانا چاہئے اور ایسا نہ کرکے حکومت نے صدر کی توہین کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ اس موقع پر اپنے لئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے.

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے