Breaking News
Home / عالمی خبریں / تہران رواں ہفتے سعودی عرب میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران رواں ہفتے سعودی عرب میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران رواں ہفتے سعودی عرب میں اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول رہا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق تہران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پیر کو ایک بیان میں سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ریاض میں ایرانی سفارتخانہ، جدہ میں قونصلیٹ اور اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے دفتر کو باضابطہ طور پر منگل 6 جون اور بدھ 7 جون کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔‘ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تہران سعودی مین میں اپنا سفارت خانہ سات سال کی بندش کے بعد کھولے گا۔ سفارتی مشن ایرانی سفیر علی رضا عنایتی کی سربراہی میں کام شروع کرے گا جو اس سے قبل کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔ یہ قدم سعودی عرب اور ایران کےدرمیان چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سامنے آیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال مارچ میں تہران اور ریاض نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارتخانہ منگل کو شام چھ بجے سعودی عرب میں ایرانی سفیر کی موجودگی میں کھولا جائے گا۔ کئی سال سے بند رہنے کے باعث سفارتخانے کی عمارت کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ریاض میں ایرانی سفارتخانے کی بحالی سے قبل دونوں ملکوں کے تکنیکی وفود نے اپریل میں ایک دوسرے ملکوں کےدورے کیے تھے اور سفارت خانوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے