Breaking News
Home / پاکستان / اقتدار کے آخری دنوں میں حکومت نے تیزی سے قانون سازی شروع کر دی

اقتدار کے آخری دنوں میں حکومت نے تیزی سے قانون سازی شروع کر دی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار کے آخری دنوں میں تیزی سے قانون سازی شروع کر دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے متعدد بل پیش کیے جن میں سے مختلف بل منظور کر لیے گئے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اسمبلی میں اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ترمیمی بل 2023ء ، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023ء، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ری آرگنائزیشن بل 2023 پیش کر دیا۔ مریم اورنگزیب کی جانب سے دی گنز اینڈ کنٹری کلب ترمیمی بل 2023ء، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء، آرکائیو میٹریل تحفظ و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023ء، نیشنل آرکائیوز ترمیمی بل 2023ء بھی ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم کی رہنما کشور زہرا نے زکوٰۃ و عشر ترمیمی بل 2023ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی، شگفتہ جمانی نے متروکہ وقف املاک انتظام و فروخت ترمیمی بل 2023ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ قومی اسمبلی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی بل 2022ء حکومتی ترامیم اور اضافی شقوں کے ساتھ منظور کر لیا، قومی اسمبلی نے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے پیش کیا گیا پاکستان سول ایوی ایشن بل 2022ء بھی منظور کر لیا، بل میں وفاقی وزیر ہوابازی کی ترامیم بھی منظور کر لی گئیں۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعۃ المبارک صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے