Breaking News
Home / عالمی خبریں / امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مزید سخت کردی ہے

امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مزید سخت کردی ہے

واشنگٹن:امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے مزید سخت کردی ہے اور اب صدر بائیڈن سے منظوری لینا ضروری ہوگی۔ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کے خلاف ڈرون حملوں کی پالیسی سخت کرتے ہوئے اسے صدر کی منظوری سے مشروط کردیا ہے، اب کسی بھی دہشتگرد کو نشانہ بنانے سے قبل صدر بائیڈن سے منظوری لینا ہوگی۔

امریکی صدر نے ڈرون حملوں کی خفیہ پالیسی پر دستخط کر دیے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ڈرون حملوں کی نئی پالیسی سے متعلق پینٹاگون اور سی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اہداف کا نشانہ بنانے کی پالیسی نچلی سطح پر منتقل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکا دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے ڈرون حملے کرتا رہتا ہے۔دو ماہ قبل امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملے میں القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری کو ہلاک کیا تھا۔

 

 

Check Also

غزہ جنگ: پیرس میں تصادم کے بعد طلبہ کا احتجاج ختم، نیویارک میں جاری

فرانس اور امریکہ میں غزہ جنگ کے خلاف معروف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے احتجاج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے