کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلامی ممالک کے حوالے کریں۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ قرآن کی بے حرمتی کرتے ہیں انہیں سخت ترین سزا کا سامنا کرنا چاہیے ، سویڈن ذمہ داروں کی حمایت کرکے مسلم دنیا کے خلاف جنگ کے لئےمیدان میں نکلا ہے۔سویڈش حکام نے ان کارروائیوں کی مذمت کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ان واقعات کو نہیں روک سکتے۔ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تمام اسلامی اسکالرز متفق ہیں کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والے سخت ترین سزا کے مستحق ہیں، لہٰذا سویڈش حکومت کا فرض ہے کہ وہ مجرم کو اسلامی ممالک کے عدالتی نظام کے حوالے کرے۔اس تمام صورتحال کے بعد ایران نے نئے سویڈش سفیر کی تعیناتی کو مؤخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سویڈن کے نئے سفیر کو قبول نہیں کرے گا۔
Check Also
صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور برصغیر میں سوگ
ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی …