Breaking News
Home / پاکستان / علامہ اقبالؒ نے قوم کو جگانے کی کوشش کی، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، عمران خان

علامہ اقبالؒ نے قوم کو جگانے کی کوشش کی، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے قوم کو جگانے کی کوشش کی، جن لوگوں نے خود کو بدلا وہ بہت آگے نکل چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں منعقدہ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ترقی کیلئے خوف کے بت کو توڑنا بہت ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، برطانیہ میں وزیراعظم بھی قانون توڑنے کی جرات نہیں کرسکتا، برطانوی وزیراعظم کو کورونا کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پہ ہٹا دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی وجہ سے معاشرے میں خوشحالی آتی ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ اوپر نہیں جا سکتا۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے