Breaking News
Home / پاکستان / جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں، 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہونے پر فخر ہے، شہباز شریف

جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں، 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہونے پر فخر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہونے پر فخر ہے، جلد از جلد الیکشن کرائے جائیں. نئی مردم شماری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت حلقہ بندیاں کرنا ہیں، ملکی ترقی میں فوج کا کردار اہم، ہمیں سخت فیصلے لینے پڑےہم کچھ نہیں کرسکتے تھے،معاشی صورتحال کے باعث ہمارے ووٹ بینک میں کمی ہوئی نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے، 2018 کا الیکشن چوری ہونے پر نواز شریف نے ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا، 13جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی 16ماہ کی حکومت نے جماعتی سیاست خطرے میں ڈال کر ریاست بچانے کا کارنامہ سرانجام دیا،

 

میری رائے ہے کہ ریاست کو بچا کر ہم نے سب کچھ بچا لیا سولہ ماہ میں سے نو ماہ تک ہم نے دھرنے لانگ مارچ ریلیوں افراتفری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا 9مئی 2023قومی تاریخ کا سیاہ دن تھا ہمیشہ یاد رکھا جائے، 9مئی پاکستان، افواج پاکستان اور سپہ سالار پاکستان کیخلاف سوچی سمجھی سازش تھی، مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کی صبح ناشتے کی میز پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وزرا سینیٹر اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف وزیراعظم کے خصوصی معاونین عطااللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ملک کی ترقی کیلئے ہے، وزیراعظم کونسل کا سربراہ آرمی چیف سمیت وزرائے اعلیٰ ممبر ہیں، فوج کا ملکی ترقی میں کردار ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، کوشش کی 16 ماہ میں مل کر مسائل حل کریں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ جب ہم آئے ملک میں خلفشارتھا، معاشی سفارتی سیاسی صورتحال خراب تھی، مسائل حل کرنے کیلئے جان توڑ کوششیں کیں۔ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مہنگائی صرف آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر مہنگائی کا مسئلہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آج بھی آسمان پر ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چند سال قبل حساس ادارے کے افسرکودوران آپریشن شہیدکیاگیا، قانون میں تبدیلی کی جووطن کیلئے قربانی دیتے ہیں ان کی شناخت لیک نہ کی جائے، ان کی شناخت کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اس کیلئے ترمیم کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی پر کرپشن ختم کردی جائے تو ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے 3 ہزار اب کی وصولیاں رکی ہوئی ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس لگا تو حکم امتناع آگیا، دہائیوں سے حکم امتناع عدالتوں میں لٹک رہے ہیں۔ آرمی چیف کی تعریف پر تنقید کا نشانہ بننے پر انھوں نے کہا کہ بارہ کہوپل کے افتتاح پرآرمی چیف کی تعریف کی توتنقیدہوئی، آرمی چیف سے درخواست کرکے ایف ڈبلیواواوراین ایل سی نے بروقت پل مکمل کرایا، آرمی چیف سے اس کیلئے درخواست کرنے میں کیا حرج تھی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے