Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان ریفائنری کا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار، درآمد عارضی طور پر معطل

پاکستان ریفائنری کا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار، درآمد عارضی طور پر معطل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریفائنری نے روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا، روسی خام تیل کی درآمد عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے جبکہ پیٹرول کم بن رہا تھا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی تیل سے مٹی کا تیل اور جہازوں کیلئے جیٹ فیول بہت کم نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری نے سابق وزیر مملکت مصدق ملک کے اصرار کے باوجود سارے روسی تیل کی ریفائننگ سے فی الحال معذرت کر لی کیونکہ ایک بڑی ریفائنری نے روسی تیل ریفائننگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔ روس سے خام تیل کے دو جہاز 11 اور 26 جون کو کراچی پورٹ آئے تھے جسکے بعد اب تک کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے