Breaking News
Home / پاکستان / نواز شریف کی پاکستان واپسی چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ تک ملتوی

نواز شریف کی پاکستان واپسی چیف جسٹس بندیال کی ریٹائرمنٹ تک ملتوی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکرانتخابی مہم چلائیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اورانتخابی مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہو، وہ سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جستس پاکستان 17 ستمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں ، ان کی جگہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ یہ عہدی سنبھالیں گے۔اس لحاظ سے نواز شریف کی واپسی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگی۔ دوسری جانب نوازشریف کے سیکرٹری راشد نصراللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نواز شریف کے ویڈیو بیان کا ایک کلپ شیئرکیا ہے۔ ویڈیو میں نوازشریف کا کہنا ہے کہ انہیں نکالنا جنرل باجوہ اورثاقب نثار کی ملی بھگت تھی، اس میں جسٹس کھوسہ اورجسٹس اعجازالاحسن بھی شامل تھے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ، ’اور اس میں اوربھی دو تین ججز شامل تھے، اس میں جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے،جنہوں نے مل کر اس وقت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے چیف جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اور ان ججز نے مل کر نواز شریف کو نکالا تھا‘۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے