Breaking News
Home / پاکستان / چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے، خط کے ذریعے جواب دے دیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے، خط کے ذریعے جواب دے دیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے، خط کے ذریعے جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس میں صدر مملکت کے چیف الیکشن کمشنر کو خط کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر صدر عارف علوی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صدر مملکت کو خط کا جواب دے دیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں ہوں گے۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط میں کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بدھ یا جمعرات کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے