Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم کا کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کا اعلان، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیرمقدم

وزیراعظم کا کوئٹہ کیلئے 100 گرین بسوں کا اعلان، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا خیرمقدم

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مردان علی ڈومکی نے کوئٹہ کےلیے 100 گرین بسیں دینے کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کوئٹہ میں گفتگو کے دوران نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ کےلیے 100 گرین بسیں دینے کا اعلان کرنے پر نگراں وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر روٹس پر بھی گرین بس کی جدید سہولت فراہم کی جائیں گی۔ دوسری طرف نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ ایوارڈز تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلوچستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوارڈز ان شخصیات کو دیے جائیں گے جنہوں نے تعلیم، صحت، کھیل، فن و ثقافت، سماجی خدمات، کاروبار اور امن و امان کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعزازی مہمان کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ہوں گے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ افتتاح شان پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان ایوارڈز 5 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے