Breaking News
Home / عالمی خبریں / مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی ، اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئی

مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی ، اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئی

نئی دہلی : مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ، ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی جاری ہے۔بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ، بی جے پی کی کھلے عام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ بی جے پی رہنما نے دھمکی دی ہے کہ ہندوستان میں اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا اس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بن گئے ۔ پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کو بھی مسمار کیا گیا ، حال ہی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلم نوجوان کو بیہمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق 2014 کے انتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوا ہے ، ہندو، مسلمان اور ہندو کبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آدتیہ ناتھ یوگی متعدد ویڈیوز سے ثابت ہوا کہ کس طرح آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہندو قوم پرست اقلیتوں کو دھمکا رہے ہیں، بھارت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات آنے والے انتخابات میں مودی کی کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہیں ۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے