Breaking News
Home / کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ کرک انفو کے مطابق فاسٹ بولر کے طبی معائنے اور سکین سے انکشاف ہوا ہے کہ اُن کے دائیں کندھے کے زخم اُس سے زیادہ خراب ہیں جتنا کہ ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری پر دوسرے ڈاکٹرز اور ماہرین سے بھی رائے لے سکتا ہے لیکن دبئی میں کیے گئے طبی معائنے اور سکینز سے ظاہر ہوتا ہے کہ کندھے کی چوٹ فاسٹ بولر کو باقی سال کے لیے کرکٹ سے دور رکھ سکتی ہے۔

 

اگر مزید طبی معائنے کے نتائج نے بھی پہلے کے سکین کی تصدیق کی تو نسیم شاہ کو ایک طویل عرصے تک کھیل سے وقفہ لینا پڑے گا۔ فاسٹ بولر ورلڈ کپ کے علاوہ رواں سال کے اواخر میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور اگلے سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ نسیم گزشتہ ہفتے ایشیا کپ میں انڈیا کے خلاف پاکستان کے دوسرے میچ کے دوران 46ویں اوور کے دوران میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایشیا کپ کے باقی رہ جانے والے میچز نہیں کھیلیں گے۔

 

پاکستان اور انڈیا کے درمیان بارش سے متاثرہ یہ میچ کولمبو میں کھیلا گیا تھا جس میں انڈیا نے پاکستان کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دائیں کندھے کے نچلے پٹھے میں درد کی شکایت تھی اور یہی انجری اُن کے سکین میں بھی سامنے آئی ہے۔ کرک انفو کے مطابق فاسٹ بولر کی یہ انجری اُن کی کسی پرانی چوٹ کا نتیجہ نہیں ہے۔ورلڈ کپ اور پھر آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے نسیم شاہ کا دستیاب نہ ہونا پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ سکواڈ کو ایک بڑا دھچکہ سمجھا جا رہا ہے۔ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ سے ابھرتے ہوئے پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں بھی ایک اہم اور نمایاں اضافہ ہیں جنہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ مل کر فاسٹ بولنگ کے شعبے کو طاقت بخشی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم شاہ کی انجری کے حوالے سے دوسرے سکین اور طبی معائنے کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔

 

Check Also

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل راولپنڈی میں کھیلا جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے