Breaking News
Home / عالمی خبریں / جی20 کانفرنس کھوکھلی ثابت- کینیڈا نے مودی حکومت کے ساتھ تجارتی مذاکرات سے انکار کردیا

جی20 کانفرنس کھوکھلی ثابت- کینیڈا نے مودی حکومت کے ساتھ تجارتی مذاکرات سے انکار کردیا

نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 10 ستمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بات چیت میں وہاں موجود خالصتانیوں کی ’ہندوستان مخالف سرگرمیوں‘ پر تشویش کا اظہار کیا تھا، اس کے چھ دن بعد کینیڈا نے بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی کر دی۔ عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی وزارت تجارت کے ترجمان نے آزاد تجارتی معاہدے کی بات چیت ملتوی ہونے تصدیق کی ہے۔ تاہم اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ ایک ہندوستانی عہدیدار نے جمعہ کو کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق بات چیت اس وقت ہوگی جب دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں کچھ سیاسی سرگرمیاں ہو رہی تھیں، جس پر ہندوستان نے اعتراض کیا تھا۔ جب تک یہ حل نہیں ہو جاتے، کینیڈا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی بات چیت روک دی گئی ہے۔ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان اب تک بات چیت کے 6 دور ہو چکے ہیں اور کینیڈا کے ساتھ گزشتہ 10 سالوں سے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ 2022 میں اس حوالے سے دوبارہ بات چیت شروع کی گئی تھی۔جی 20 کے بعد کینیڈا میں بھی ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت آنے والے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دو دن دہلی میں پھنسے رہے۔ اس سے پہلے مودی نے ان سے صرف غیر رسمی ملاقات کی تھی۔ مودی نے ٹروڈو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خالصتانیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اس ملاقات کے بعد خالصتان کے معاملے پر ٹروڈو نے کہا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں، میں نے اس معاملے پر وزیراعظم مودی سے بات کی ہے۔ ہم ہمیشہ آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔ پرامن مظاہرہ ہر کسی کا حق ہے۔ ٹروڈو نے کہا تھا کہ ہم تشدد کی مخالفت کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی نفرت کو دور کریں گے۔ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ چند لوگوں کے اعمال مجموعی طور پر کینیڈا کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔ سمٹ کے دوران ٹروڈو الگ تھلگ نظر آئے۔ کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر ٹروڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔درحقیقت، ٹروڈو پورے جی20 سربراہی اجلاس کے دوران الگ تھلگ نظر آئے۔ انہوں نے صدر مرمو کی طرف سے دیے گئے جی20 جی سمٹ کے عشائیہ کے پروگرام میں بھی شرکت نہیں کی۔ سربراہی اجلاس کے بعد ٹروڈو نے 10 ستمبر کی شام کو ہندوستان روانہ ہونا تھا لیکن ان کا طیارہ خراب ہوگیا۔ اس پر ہندوستان نے انہیں اپنے آئی اے ایف ون طیارے کی سروس کی پیشکش کی تھی لیکن کینیڈا نے انکار کر دیا تھا۔ٹروڈو کے طیارے کی مرمت 36 گھنٹے بعد ہوئی جس کے بعد وہ اپنے ملک واپس آنے کے قابل ہوئے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے