Breaking News
Home / عالمی خبریں / کینیڈین وزیرِاعظم نے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا

کینیڈین وزیرِاعظم نے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمانوائیل میکرون سے گفتگو کی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو نے عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے پاس شواہد موجود ہیں کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ایجنٹ ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے اس معاملے میں اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلینی جولی نے اقوام متحدہ میں جی 7 کے اپنے ہم منصب نمائندے کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے