Breaking News
Home / مشرق وسطی / وہ زمانہ گذر گیا جب اسرائیل لبنانیوں کی زندگی سے کھیلتا تھا، زب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

وہ زمانہ گذر گیا جب اسرائیل لبنانیوں کی زندگی سے کھیلتا تھا، زب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

بیروت:حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے لبنانیوں کی زندگی سے کھیلنے کا زمانہ گزر گیا ہے اور سمندری حدود کے تعین کے ساتھ ہی ملک سے تکفیری عناصر کو نکال دیا گیا ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے لبنان بیروت میں المصطفی اسکولوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بعض لوگ مزاحمت اور اس کے ہتھیاروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ اپنے صدارتی انتخاب میں اپنی کمزوری کو چھپا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مزاحمت اسلامی سے ہتھیار واپس لینے کا خوہاں ہے، وہ مزاحمت کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن وہ یہ جان لے کہ اس کام سے لبنان کمزور ہوگا اور صیہونی ریاست کے اس ملک پر قبضہ کی راہ ہموار ہوگی۔ شیخ نعیم قاسم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی جانب سے لبنانیوں کی زندگی سے کھیلنے کا زمانہ گزر گیا ہے اور مزاحمت کی وجہ سے لبنان کا صیہونی ریاست کے ساتھ سمندری حدود کا تعین ہو گیا ہے اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر واپس لوٹ آئیں گے اور مزاحمت کی ہمت سے ہی تکفیریوں کو ملک سے باہر نکال دیا گیا ہے اور صیہونیوں کے مقابلے میں موازنہ اور توازن کی قوت حاصل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت لبنان کی حفاظت کر رہی ہے، اورمزاحمت نے ہی اسے آزاد کیا ہے اور اس کے لبنان اور علاقے میں مفید کام بہت زیادہ ہیں اور لبنان میں فتنہ پھیلانے سے مزاحمت کی کامیابیاں ختم نہ ہوں گی۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت فوج، عوام اور مزاحمتی فورس کے اتحاد سے طاقتور محاذ کے طور پر موجود رہے گی اور اس کی طاقت اور ہتھیاروں میں اضافہ ہوتا رہے گا تاکہ صیہونی ریاست سے کسی بھی احتمالی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے