Breaking News
Home / پاکستان / سکھ رہنما کا قتل، بھارتی دہشتگردی حیران کن نہیں، پاکستان، بائیڈن کا بھی تحقیقات پر اصرار

سکھ رہنما کا قتل، بھارتی دہشتگردی حیران کن نہیں، پاکستان، بائیڈن کا بھی تحقیقات پر اصرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی ان کیلئے سرپرائز نہیں ہے ، سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے، پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کارروائیوں کے الزام میں گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، دوسری جانب کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے معاملے پر بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہوگیا ہے ،

 

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزامات کو امریکی صدر سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، صدربائیڈن نے قتل کی تحقیقات کیلئے بھارت پر تعاون کرنے پر زور دیا ہے، کینیڈا ، امریکا ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ، ہردیپ سنگھ کے بیٹے نے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کیساتھ سچ سامنے آہی جاتا ہے، مودی حکومت نے کینیڈا کیخلاف بھی پراپیگنڈا مہم شروع کردی ، انڈیا نے کینیڈا میں اپنے شہریوں اور سفارتکاروں پر ممکنہ حملوں کے خدشے کا واویلا کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے جو الزام لگایا کچھ حقیقت ہوگی تو لگایا ہے، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے، ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے، دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں، دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بدھ کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے سکھ رہنماکی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک جنوبی ایشیا میں قتل اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھا، ماورائے عدالت قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا نیٹ ورک عالمی سطح پر پھیل گیا ہے، ممتاز زہرا بلوچ نےبریفنگ میں بتایا کہ پاکستان انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کا شکار رہا ہے ،

 

ہم نے گذشتہ سال دسمبر میں لاہور میں جون 2021 میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے بارے میں ایک تفصیلی ڈوزیئر جاری کیا تھا،بھارتی کمانڈر کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ، نگراں وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے،دوسری جانب مودی حکومت نےکینیڈا کیخلاف بھی پراپیگنڈا مہم شروع کردی ، انڈیا نے اپنے شہریوں اور سفارتکاروں پرحملوں کا واویلا کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے