Breaking News
Home / عالمی خبریں / ’ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں انڈین ایجنٹس نے شہید کیا۔ انڈیا کا یہ چہرہ مغرب پر بھی آشکار ہو گیا ہے، وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکٹر

’ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں انڈین ایجنٹس نے شہید کیا۔ انڈیا کا یہ چہرہ مغرب پر بھی آشکار ہو گیا ہے، وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکٹر

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ’ہردیپ سنگھ کو کینیڈا میں انڈین ایجنٹس نے شہید کیا۔ انڈیا کا یہ چہرہ مغرب پر بھی آشکار ہو گیا ہے ہم اتنا ہی کہیں گے کہ دیر آید درست آید۔‘جمعے کو نیو یارک میں سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ’بلوچستان میں قتل و غارت میں انڈیا کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ ہمارے پاس کلبھوشن کی صورت میں شواہد موجود ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم مغرب کو طعنے نہیں دیں گے کہ ہم یہی کہا کرتے تھے لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ آپ بالکل درست سمجھ رہے ہیں۔ یہ جو خطرہ ہے اسے بھانپیں، سمجھیں اور روکنے کی تیاری کریں۔‘ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں بڑھتی ہوئی شدّت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ ہردیپ سنگھ معصوم تھا اس لیے اُسے شہید کہا۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے ہمارے اقدامات پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں کم آئیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات کر رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر معیشت کی بہتری ممکن نہیں۔‘ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی ،اسلاموفوبیا اور معاشی بحالی کے حوالے سے اجلاس میں بات کی جائے گی۔ ’حکومتوں سے قطع نظر مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرتے رہنا چاہیے۔ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔‘

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے