چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان 3 سے سگنل آنا بند ہوگئے۔ بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند کے جنوبی قطب پر شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا، چندریان 3 سے رابطے کی کوششیں تاحال ناکام ہیں۔بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو (ISRO) کا کہنا ہے کہ چندریان 3 مشن کے وکرم لینڈر اور پراگیان روور سے کوئی سگنل موصول نہیں ہورہے، مشن سے رابطہ بحال کرنے اور اسے ویک اپ موڈ میں لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ چندریان 3 مشن اگست میں چاند کی جنوبی سطح پر اترا تھا، اس سے دو ہفتے تک ڈیٹا اور تصاویر موصول ہوتی رہیں، جس کے بعد مشن کو سلیپ موڈ میں کر دیا گیا تھا۔ بھارتی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ امید ہے بیٹریاں ری چارج ہونے کے بعد مشن دوبارہ سگنل بھیجنے لگے گا، چاند کے جنوبی قطب پر انتہائی شدید ٹھنڈ کے باعث بیٹریوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Check Also
برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا
برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …