Breaking News
Home / عالمی خبریں / امریکہ کے ساتھ مذاکرات لاحاصل ہیں،شمالی کوریا

امریکہ کے ساتھ مذاکرات لاحاصل ہیں،شمالی کوریا

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو لاحاصل قرار دیا ہے۔رشیا ٹوڈے کے مطابق کم جونگ ان نے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایک جانب مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب ہمیں فوجی کارروائی کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں سے مذاکرات کی کوئی وجہ دکھائی دیتی اور نہ ہی ہم اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا علاقے کی مخدوش صورتحال اور دشمن کی فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پر پڑنے پر جوابی اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔ شمالی کوریا کے رہنما نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری ایٹمی طاقت اپنے عوام اور اقتدار اعلی کے دفاع میں اہم کردار ادا کرے گی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور جنوبی کی تازہ فوجی مشقوں کے جواب میں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات نے علاقے کی صورتحال کو ایک بار پھر دھماکہ خیز بنا دیا ہے۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ پیونگ یانگ کے میزائل تجربات امریکہ کے دھمکی آمیز اقدامات کے مقابلے میں اپنی دفاعی آمادگی کا اعلان ہیں۔

 

 

Check Also

برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا

برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے