نوازشریف کی وطن واپسی ،کیسز سے نمٹنے اور الیکشن کا پلان ترتیب دے دیاگیا ہے۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق نوازشریف کی لیگل ٹیم کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کرینگے۔امجد پرویز ،عطااللہ تارڑاوردیگر وکلا بھی قانونی ٹیم کا حصہ ہونگے۔پلان کی حتمی شکل کے بعد شہبازشریف جمعرات کو لندن سے واپس آرہے ہیں،نوازشریف کی وطن واپسی سے دودن پہلے درخواست ضمانت عدالت میں جمع کرائی جائیگی۔ امجد پرویز ہارڈشپ کوجوازبنا کر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ریلیف کی درخواست کرینگے۔ لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب کیسز کی سزا کیخلاف اپیلوں کوجلد لگانے کی درخواست بھی کریگی۔عدالت سے ہارڈ شپ کی بنیاد پر ریلیف نہ ملا تو نوازشریف جیل چلے جائینگے۔ امجد پرویزاپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ نوازشریف کے نیب کیسز پراپنا کام مکمل کرچکے ہیں ۔ مریم نوازکی ضمانت کی بنیاد پر نوازشریف کو ایون فیلڈ فلیٹس ریفرنسزمیں ریلیف ملنے کی امید ہے۔دوسری جانب شہبازشریف نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کوتصدیق کی ہے کہ نوازشریف کا وطن واپسی کا پلان حتمی ہے،نوازشریف 21 اکتوبرہی کو وطن واپس پہنچیں گے۔