پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھارت پہنچنے کےبعد بیان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابقبابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت میں اب تک ہمارا بہترین استقبال ہوا۔اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہر چیز بہت اچھی رہی، بھارت میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز بھارت پہنچی تھی، قومی ٹیم جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ علاوہ ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کیلئے روانگی سے قبل ٹیم کی اور اپنی تصاویر شیئر کی تھیں اور کہا تھا کہ جیسا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔انہوں نےشائقین کرکٹ سےدرخواست کی ہے کہ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں، مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔