Breaking News
Home / پاکستان / چین کا اسرائیل فلسطین تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور

چین کا اسرائیل فلسطین تنازع میں فوری جنگ بندی پر زور

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حالیہ شدت میں اضافے پر گہری تشویش ہے ، چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کریں ۔چینی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا بار بار رونما ہونا اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ امن عمل کا طویل مدتی تعطل ناقابل برداشت ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تنازع کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی فارمولے پر عمل درآمد اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے، بین الاقوامی برادری کو فلسطین کے مسئلے پر مزید زور دیتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی جلد بحالی کو آگے بڑھانا ہوگا اور دیرپا امن کے حصول کا راستہ تلاش کرنا چاہئے ، چین اس مقصد کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وا ضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان شدید جھڑپوں کے باعث دونوں جانب بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے