Breaking News
Home / پاکستان / خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمام ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے صوبے کے 38 ہزار ایڈہاک اساتذہ مستقل ہوں گے اور مستقل ہونے والے اساتذہ میں گریڈ 12 سے لے کر گریڈ 16 تک کے اساتذہ شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے واضح کیا کہ بل کی منظوری کے بعد ضم اضلاع کے بھی 2017 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ مستقل ہوں گے۔

 

 

 

Check Also

میوزیکل کنسرٹ ،حمیرا ارشد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے