Breaking News
Home / پاکستان / فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں، صدرمملکت

اسلام آباد: صدرمملکت نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کے بغیر امن ممکن نہیں۔عارف علوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمین کے مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیوں، غیر متناسب ردعمل اور قتل عام کا نتیجہ امن کی جانب نااُمیدی اور عدم پیش رفت ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آگے بڑھا جائے ، اس وقت عالمی برادری عالمی امن کی جانب بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے