Breaking News
Home / پاکستان / مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائر کردیا

مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس پر مقدمہ دائر کردیا

پاکستانی مقتول صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا کی پولیس پر مقدمہ دائر کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے وکیل نے مقدمہ دائر کرنے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ نیروبی میں کینیا پولیس کے خلاف ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ وکیل بیوہ ارشد شریف نے مزید کہا کہ عدالت سے کیس نمبر اور مزید ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔ بیوہ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ ایک سال سے انصاف کےلیے لڑ رہی ہوں، کینیا کی پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے