Breaking News
Home / پاکستان / نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت منگل کو ہو گی

نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت منگل کو ہو گی

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ منگل کو اپیل پر سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیئے گئے تھے۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے