Breaking News
Home / مشرق وسطی / غاصب صیہونی حکومت کی نئی سازش بے نقاب

غاصب صیہونی حکومت کی نئی سازش بے نقاب

اخبار فائنینشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے یورپی حکام سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لئے مصر پر دباؤ ڈالیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قاہرہ، مسئلہ فلسطین کو فوجی طاقت یا مظالم ڈھا کر فلسطینیوں کو بے گھر کر کے حل کئے جانے کے سخت خلاف ہے۔ اس سےقبل مصری وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے سازش کے تحت غزہ کے عوام کو نقل مکانی پر مجبور کئے جانے پر قاہرہ کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ نو عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے بھی جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت اور غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، عمان، قطر، کویت، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ کے مظلوم و نہتھے عوام پر وحشیانہ بربریت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے