غزہ میں فلسطینی حکومت کے پریس دفتر کے مطابق غزہ پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک مختلف جماعتوں کے 2510 اسکولی بچے شہید ہوگئے ہی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں واقع فلسطینی حکومت کے پریس دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ غاصب اسرائيلی حکومت کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 82 سرکاری اور دسیوں سروسز مراکز غاصبوں کی وحشیانہ بمباری میں تباہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند دن کے دوران غزہ اور نابلس کے کئی اسکولوں اور اسپتالوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ ابھی چند دن پہلے ہی غاصب فوج نے غزہ میں واقع مشہور اسپتال المعمدانی کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شہید ہوکئے تھے۔ غاصب فوج غزہ پٹی اور غرب اردن میں کئی مسجدوں اور گرجاگھروں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے۔