لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ وہ اس سال ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سوریا کمار یادو کے پاس تھا۔ جنہوں نے سال 2022 میں 23 اننگز میں 801 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ بیٹر محمد رضوان گزشتہ سال بھی ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے اور سال 2021 میں انہوں نے 26 اننگز میں ایک ہزار 326 رنز بنائے تھے۔