اسلام آباد:استانہ عالیہ پیران بساہاں شریف پر سابق ممبر اسمبلی ، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری کی زیر صدارت روحانی محفل کاانعقاد ہوا جس سے برطانیہ کے ممتاز دینی سکالر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، نے ”نوجوان نسل کے لیے اسلام میں تعلیم کا کردار.عنوان پر خصوصی خطاب کیا تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ تھے۔ پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات کے سے قلبی وابستگی اختیار کریں اپنے دلوں کو آقاکریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عشق و محبت سے لبریز کریں تاکہ دین ، دنیا و اخروی کامیابی حاصل کی جا سکے انہوں نے کہا کہ اِسلام محبت اور عدمِ تشدد کا دین ہے۔ یہ تمام اَقوام اور معاشروں کو اَمن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور تمام بنی نوع اِنسان کے لیے باہمی اُخوت و محبت، تعظیم و تکریم اور باہمی عدل و اِنصاف کی تلقین کرتا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ،نے کہا کہ مشائخ بساہاں شریف کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،کشمیر اولیا کرام کی دھرتی ہے جہاں صوفیا کرام کی تعلیمات سے اسلام پھیلا اور امن و آشتی کو فروغ ملا،استحکام پاکستان ،تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی سے تکمیل پاکستان کی منزل حاصل کریں گے انہوں نے پیر علی رضا بخاری کی دینی ملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پپاکستان کونسل فار سوشل ویلفئیر ااینڈ ہیومن رائٹس کی طرف سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر ہونے پر مباکباد پیش کی روحانی تقریب سے پیر ڈاکٹر بدر منیر مجددی، علامہ محمد حسن رضاخطاب نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ قاری محمدشہزاد ، سید رضوان حیدر سیفی ، نذیر رضا سیفی ھدیہ نعت پیش کیا، اس موقع پر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی کے والد گرامی حضرت علامہ مولانا غلام جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے لئے بطور خاص محفل ایصال ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا.