Breaking News
Home / پاکستان / توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ احتساب عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے، ان سے جیل میں ہی تفتیش ہوگی۔ نیب کے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عبوری ضمانت پر تھے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کل جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے