راولپنڈی(ویب ڈیسک)سابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کو بچانے کیلئے برطانیہ کی عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ ہم عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں لیکن ہم ان کو پھانسی کے پھندے سے بچائیں گے. سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پھانسی کے پھندے سے بچانے کیلئے برطانیہ میں کیس دائرکرینگے، انکو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا لیکن میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ہمیں کہا جا رہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔