Breaking News
Home / پاکستان / بظاہر تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، سپریم کورٹ

بظاہر تحریک انصاف کا لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں لیول پلئنگ فیلڈنہ ملنے کے الزمات پر مبنی آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار جماعت ،پی ٹی آئی کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ بظاہر پی ٹی آئی کا لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے. ایک سیاسی جماعت کو کیوں دیوار سے لگایا جا رہا ہے؟ سب کیساتھ یکساں سلوک ہی لیول پلئنگ فیلڈ ہے عدالت نے اسلام آباد اور تمام صوبائی پولیس سربراہان (آئی جی) وفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے اور اور ان کی شکایات کو دور کیا جائے. عدالت نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کو آج (بروز جمعہ ہی الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آبزرویشن د ی کہ اٹارنی جنرل اس معاملہ میں سہولت کار کا کردار ادا کریں،،دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے طرز عمل پر بھی مختلف سوالات اٹھائے ۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے