Breaking News
Home / مشرق وسطی / اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا۔ ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی درست وقت آنے پر کرے گا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی کارروائی میں کمزور صیہونی دشمن کو زور آور ردعمل دیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل نے دمشق کے علاقے پر حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کے ساتھی ایرانی کمانڈر جنرل رضا موسوی کو ہلاک کردیا تھا۔ ایرانی ٹی وی نے بتایا تھا کہ ایرانی ملٹری کے مشیر سینئر کمانڈر رضا موسوی پر ایڈوائزری مشن کے دوران حملہ کیا گیا۔ اس کے ردِ عمل میں ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔

 

 

Check Also

غزہ میں امریکی’ویپن گائیڈنس سسٹم‘ کے استعمال کا ثبوت حاصل کرلیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی علامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے