Breaking News
Home / پاکستان / فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے طلب کرلیا

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے طلب کرلیا۔ حکومتی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے ٹی ایل پی دھرنا کیس میں دوسری بار طلب کیا ہے۔ طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے، حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے جنرل فیض حمید کمیشن کے سامنے دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ایک حکومتی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق آئی ایس آئی چیف ایک متعلقہ سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی مدد کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا۔ حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوٹس وقت پر وصول نہ ہونے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، کمیشن جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کرلے گا

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے