Breaking News
Home / پاکستان / پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست، 84 نشستوں پر امیدوار نہیں

پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست، 84 نشستوں پر امیدوار نہیں

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں 84 نشستوں پر تاحال امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے جمعے کو پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری جس میں 84 نشستوں پر تاحال امیدوار کا نام موجود نہیں۔اس فہرست کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے کسی فرد کو گجرات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کی اہلیت سے متعلق درخواست کل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔ لاہور کے 30 صوبائی حلقوں میں سے 20 نشستوں پر تحریک انصاف نے ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں معروف نام میاں محمود الرشید، میاں اسلم، حافظ فرحت اور محمد مدنی ہیں جبکہ غیر معروف چہروں کو بھی ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ لاہور کے حلقوں میں سے پی پی 145 میں یاسر گیلانی، 146 میں جنید رزاق، 147 میں محمد خان مدنی اور 148 میں غلام محی الدین دیوان کے نام شامل ہیں۔ پی پی 151 میں قیصر سہیل بٹ، 152 میں نعمان مجید، 155 میں بلال بھٹی، 156 میں علی امتیاز وڑائچ، 157 میں حافظ فرحت عباس تحریک انصاف کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔ اسی طرح پی پی 158 سے یوسف علی، 159 سے مہر شرافت علی، 163 سے عظیم اللہ خان، 164 سے یوسف میئو اور 165 سے احمر بھٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پی پی 166 سے خالد گجر، 167 سے عمار بشیر گجر، 169 سے میاں محود الرشید، 170 سے ہارون اکبر، 171 میں میاں اسلم اقبال اور 172 سے مہر واجد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے