Breaking News
Home / پاکستان / سائفر کیس میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان پیش، وکیل صفائی کی جرح مکمل

سائفر کیس میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان پیش، وکیل صفائی کی جرح مکمل

سائفر کیس میں پراسیکیوشن کے 4 گواہان پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی۔ اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ گواہان میں سائفر اسسٹنٹ محمد نعمان، پبلک ریلیشن آفیسر (پی آر او) فارن آفس، اقراء اشرف ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت خارجہ شمعون قیصر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فارن آفس عمران ساجد شامل تھے۔کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے، جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی، ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے وکلاء سکندر ذوالقرنین، علی بخاری، عثمان گل، خالد یوسف چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عدالت سے وکلاء سے مشاورت کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کرکے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کو وکلاء سے مشاورت کی اجازت دے دی، کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے