Breaking News
Home / پاکستان / بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے، رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحب سے میں نے کہا آپ سے یہ توقع نہیں تھی، یہ ایسا کیس ہے جس کا نہ سر ہے نہ پاؤں۔ انکا کہنا تھا کہ ابھی تک جج صاحب نے فیصلے پر دستخط نہیں کیے، فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے جج صاحب سے کہا کہ آپ سے مایوسی ہوئی، یہ کیس عون چوہدری کے ایما پر بنایا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک بیہودہ کیس میں بھی زیادہ سے زیادہ سزا 7 سال ہوگئی، جس کی توقع کی جارہی تھی وہی ہوا۔ زبانی اعلان کیا گیا ہے، فیصلے کی کاپی تک نہیں دی گئی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بےبنیاد، غیر اخلاقی قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے