Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانی کی بحری فوج اور اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کاروائی کرکے 9 انڈین شہریوں کو بچا لیا

پاکستانی کی بحری فوج اور اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کاروائی کرکے 9 انڈین شہریوں کو بچا لیا

پاکستانی کی بحری فوج اور اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں بروقت امدادی کاروائی کرکے 9 انڈین شہریوں کو بچا لیا۔ پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی کی ہنگامی کال موصول ہوئی۔ ’سمندر میں پھنسی SAS-5 نامی کشتی میں فنی خرابی کے باعث انجن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کشتی میں 9 انڈین شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے یارو مددگارسمندر میں پھنسے تھے۔‘ ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔ ’پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملہ کو طبی امداد فراہم کی۔‘ ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی۔ مصیبت زدہ کشتی نے 04 فروری کو انڈین بندرگاہ دابھول سے شارجہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کے عملے نے پاکستانی بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بروقت کاروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے