کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبا نے اس یونیورسٹی کے عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نسل کش اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مکمل طور پر منقطع کرلیںایک اور خبر یہ ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے شہر اسکرانٹون ميں بھی مظاہرین نے جو فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اس شہر کے ثقافتی مرکز کے راستے ميں امریکی صدر جوبائيڈن کی گاڑی روک کر، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے- اسی طرح امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی یہودی شہریوں نے فلسطینی پرچم نصب کئے کہ جن پر غزہ میں اسرائیل کی جارح فوج کےہاتھوں شہید ہونے والے بعض بچوں کے نام تحریر تھے-دوسری طرف فلسطین کے حامی کارکنوں نے ٹورنٹو میں ریلوے ٹریک بلاک کر کے کینیڈا سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی بند کرنے کی درخواست کی۔ٹورنٹو میں کینیڈین کارکنوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل پر فوری پابندی کا مطالبہ کرنے کے لیے کینیڈا-امریکہ ریل لائن کو چھ گھنٹے سے زیادہ کے لئے بلاک کر دیا۔ کینیڈا بھر میں عوام گزشتہ چھ ماہ سے غزہ میں نسل کشی کے ارتکاب کے باعث اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Check Also
برطانیہ عالمی جنگوں میں لڑنے والے مسلمان فوجیوں کے لیے یادگار تعمیر کرے گا
برطانیہ اُن لاکھوں مسلمان فوجیوں کے لیے ایک جنگی یادگار تعمیر کر رہا ہے جنہوں …