Breaking News
Home / پاکستان / صدر ایران نے ہمسائیگی کی پالیسی کو آگے بڑھانے کے دائرے میں اپنے برادر اور مسلم ملک پاکستان کا دورہ کیا ہے: امیرعبداللہیان

صدر ایران نے ہمسائیگی کی پالیسی کو آگے بڑھانے کے دائرے میں اپنے برادر اور مسلم ملک پاکستان کا دورہ کیا ہے: امیرعبداللہیان

حسین امیرعبداللہیان نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے کہا کہ صدر جناب ڈاکٹر رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی کو آگے بڑھانے کے دائرے میں اپنے برادر اور مسلم ملک پاکستان کا دورہ کیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ بین الاقوامی مسائل، علاقائی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے حوالے سے تفصیلی اور اہم بات چیت ہوئی۔ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان تجارت، توانائی، راہداری، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، صحت ، سیاحت اور زیارت، سرحد پار تعاون، منشیات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، سلامتی، اور عدالتی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے میں سرکاری تجارت کے حجم کو دس ارب ڈالر تک بڑھانے کے مقصد سے آٹھ مشترکہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایک ہزار کلومیٹر کی مشترکہ سرحد، اور بہت سے تہذیبی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات نیز اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر نے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم کرنے کا عزم پیدا کیا ہے.

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے