آزاد کشمیر میں بھاری بلوں کے خلاف مظاہروں میں گولیاں چل گئی ، فائرنگ سے اے ایس آئی سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ میر پور ، کوٹلی اور مظفر آباد، میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ، پتھراؤ اور شیلنگ میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ درجنوں مظاہرین دھرلیے گئے ۔ میر پور میں تصادم کے دوران گولی لگنے سے اے ایس آئی عدنان قریشی جاں بحق ہوئے جبکہ پونچھ میں مظاہرین نے مجسٹریٹ کی گاڑی کو آگ لگای ۔ کوٹلی میں بھی مظاہرین نے متعدد گاڑیاں توڑ دیںجبکہ پولیس نے بھی مظاہرین پر شیلنگ کی۔ مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد واقعات ہوئے، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ پولیس نےگرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، مختلف شاہراہوں پرناکے لگادیئے گئے ہیں ۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے دریائے نیلم میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ آج دوسرے دن بھی جاری رہا ۔ وادی کے مختلف شہروں سے احتجاج کے لیے مظفر آباد جانے والے قافلوں اور پولیس کے درمیان جگہ جگہ جھڑپیں ہوئیں ، کوٹلی، نکیال اور میرپور میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیرمیں مہنگائی،مہنگی بجلی کے خلاف مختلف اضلاع میں آج دوسرے روز بھی مکمل اورجزوی ہڑتال کی گئی،کاروبار اورٹرانسپورٹ بند رہی۔ کوٹلی سے مظفرآباد کے لیے نکلنے والے قافلوں کو پولیس نے روکا تو جھڑپیں شروع ہو گئیں، پولیس نے شیلنگ کی تو مظاہرین نے پتھراؤ شروع کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں 40سے زائد زخمیوں کو لایا گیا،کھوئی رٹہ ، چڑھوئی،سہنسہ اورکوٹلی کے قافلے تتہ پانی پہنچ چکے ہیں۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑدیں،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں رہیں،کوٹلی سے نکلنے والے قافلوں کو ریاں شریف پر پولیس کا سامنا کرنا پڑ گیا،پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں،متعدد پولیس اہلکار اورمظاہرین زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیاں توڑ دیں،مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی،پونچھ کوٹلی مرکزی شاہراہ پرمجسٹریٹ اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ نکیال میں مختلف علاقوں میں پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا،درجنوں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہو گے۔ آزاد کشمیر میں بازار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ کل مظفر آباد پہنچے گا، جہاں انتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
Home / کشمیر / آزاد کشمیر مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج نے پر تشدد رخ اختیار کر لیا، اسلام گڑھ پولیس آفیسر گولی لگنے سے جاں بحق
Check Also
تحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد ویب ڈیسک(وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبر آزاد …