Breaking News
Home / عالمی خبریں / سعودی ولی عہد کا ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلی فون، اظہار تعزیت کیا

سعودی ولی عہد کا ایران کے قائم مقام صدر کو ٹیلی فون، اظہار تعزیت کیا

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران ولی عہد نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ساتھیوں کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ایران کے قائم مقام صدر نے ان جذبات کےلیے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد اور ایران کے قائم مقام صدر نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

 

 

Check Also

امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق کی صورتِ حال پرسالانہ رپورٹ، رپورٹ میں بھارت، پاکستان، اور دیگر ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی

امریکی وزارت خارجہ نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا بھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے