Breaking News
Home / کھیل / کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو زندگی بھر نہیں بھرتے، زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں،

کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو زندگی بھر نہیں بھرتے، زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں،

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو زندگی بھر نہیں بھرتے، زندگی میں کئی غلطیاں کی ہیں، جن سے ہمیشہ کچھ نہ کچھ سبق سیکھا ہے۔ حال ہی میں شعیب ملک نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور خاندان سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے دورانِ گفتگو مختلف سوالوں کے کھل کر جوابات دیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دل پر لگنے والے کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو پوری عمر نہیں بھرتے، دل کو خوش رکھنا چاہیے، زندگی میں کبھی بھی سب کچھ نہیں مل سکتا، کبھی بھی آپ 100 فصید صحیح نہیں ہو سکتے، زندگی نشیب و فراز کا نام ہے آپ کو مستقل مزاجی سے کام کرنا چاہیے تاکہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا سامنا کیا جا سکے۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ انسان کو غصے اور جذبات پر قابو رکھنا چاہیے، جذبات میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، لیکن ہم انسان ہیں ہم اکثر جذباتی فیصلے لیتے ہیں، میں نے بھی اپنی زندگی میں چھوٹے بڑے جذباتی فیصلے لیے لیکن ان سے سبق بھی سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور اگر مستقبل میں وہ اسی قسم کی صورتِ حال سے دوبارہ گزرے تو جذبات کے بجائے اپنے تجربے کی روشنی میں فیصلہ لینا چاہیے کیونکہ ایک ہی غلطی بار بار نہیں ہونی چاہیے۔

 

Check Also

دبئی میں کراٹے کامبیٹ 45 کے مقابلے میں شرکت کرنے اور انڈین حریف کو شکست دینے کے بعد شاہ زیب رند وطن واپس پہنچ گئے

دبئی میں کراٹے کامبیٹ 45 کے مقابلے میں شرکت کرنے اور انڈین حریف کو شکست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے