Breaking News
Home / مشرق وسطی / قومی مفادات اور سلامتی ہماری سرخ لکیر ہیں:ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور

قومی مفادات اور سلامتی ہماری سرخ لکیر ہیں:ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور

تہران:پاسدران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ قومی مفادات اور سلامتی ہماری سرخ لکیر ہیں اور ہماری مسلح افواج طاقتور ہیں اور اگر کوئی اس کے خلاف کاروائی کریں تو ہم اس سے ضرور نمٹیں گے۔یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے جمعرات کے روز صوبے اردبیل کے شہر مغان میں سپاہ پاسداران کی مشق میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے خلیج فارس کے خطے سے توانائی کی برآمدات کا حوالہ دیا اور کہا کہ خلیج فارس اور علاقے کے ممالک کی صورتحال کی بناپر ہمیں ان علاقوں پر حساس ہونا چاہیے کیونکہ ہماری قومی سلامتی اور مفادات وہاں ہیں۔ جنرل خاکپور نے قفقاز کے علاقے میں تنازعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جمہوریہ آذربائیجان کی جانب سے کاراباخ کے علاقے میں اپنے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرنے پر خوشی ہے اور ہم نے اس کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ایرانی سرحدوں میں اثر ورسوخ کے لئے صیہونیوں کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب اسرائیل ایران کی علاقائی طاقت اور اثر ورسوخ کو دیکھتا ہے یقینی طور پر سوچتا ہے کہ ہماری سرحدوں کے کنارے یہ اسلامی جمہوریہ ایران کو دھمکی دینے کے لیے مختلف آڑ میں متعدد اڈے بناتا ہے لہذا ہم ان اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے اور ان کو اپنے آس پاس کوئی اڈہ نہیں بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایرانی کمانڈر نے کہا کہ اگر ہماری سرحدوں میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو اس سے ہمارے قومی مفادات ضرور متاثر ہوں گے، ارس علاقے میں ہماری موجودگی اور مشق دشمنوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ ہمیں قومی مفادات کی کوئی پرواہ نہیں ہے، اور ہماری مسلح افواج طاقتور ہیں اور اگر کوئی ہماری سرخ لکیر کو عبور کرنا چاہے تو ہم ان سے ضرور نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری موجودگی نہ کسی ملک کے حق میں ہے اور نہ ہی اس کے خلاف ہے اور ہمارا ان ممالک کے تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہماری موجودگی ہمارے اپنے مفادات اور سلامتی کے لیے ہے۔

 

 

 

Check Also

اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی درست وقت پر کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

شام میں ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت پر ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے