Breaking News
Home / تارکین وطن / ارشد شریف صحافت کی دنیا میں پاکستان کا اثاثہ تھے، ملک ایک بے باک ، نڈر اور محب وطن صحافی سے محروم ہو گیا، علامہ سید سبطین نقوی، سید فریاد حسین بخاری

ارشد شریف صحافت کی دنیا میں پاکستان کا اثاثہ تھے، ملک ایک بے باک ، نڈر اور محب وطن صحافی سے محروم ہو گیا، علامہ سید سبطین نقوی، سید فریاد حسین بخاری

برمنگھم (سی این آئی )مرکزی اعزاداری کونسل برطانیہ کے چیئرمین سید فریاد حسین بخاوی اور علامہ سید سبطین بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں ارشد شریف کی بہمانہ قتل کی پروزور الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہا ہے کہ بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک اور قوم ایک نہایت قابل ، ذہین اور بے باک صحافی سے محروم ہو گئی ہے ۔ جس پر عزاداری کونسل برطانیہ کے تمام عہدیداران و ممبران ارشد شریف مرحوم کے گھر والوں ، رشتہ داروں اور تمام صحافی برادری سے دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں اور گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قتل کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور ایک عظیم صحافی کے گھر والوں اور صحافی برادری کو انصاف دلایا جائے ۔ اللہ تعالی ارشد شریف کو جنت الفردوس مین اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے عزیزواقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

 

Check Also

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ ذرائع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے