Breaking News
Home / مشرق وسطی / ایران کا ’موساد‘ کے 10 ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایران کا ’موساد‘ کے 10 ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

تہران: ایرانی حکام نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی موساد کے ایجنٹوں کے ایک سیل کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، جس کا مقصد "مغربی آذربائیجان میں صیہونی حکومت کے خلاف جنگ میں سرگرم انٹیلی جنس فورسز کی جاسوسی کرناتھی۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ سیل جو 10 ایجنٹوں پر مشتمل ہے۔ ہے۔ یہ مغربی آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے صوبوں میں سرگرم تھا اور "موساد کے افسران کے ساتھ براہ راست ویڈیو رابطے کرتا تھا۔” اس نے بتایا کہ "سیل کے ارکان نے سکیورٹی سروسز سے وابستہ کچھ لوگوں کی کاروں اور گھروں کو آگ لگا دی، انہوں نے تصاویر لے کر موساد کے افسران کو بھیج کر نقد رقم وصول کی تھی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اس سیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس فورسز کو ختم کرنے اور قتل کرنے کی کوشش کی، لیکن خوش قسمتی سے، وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

 

 

Check Also

صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران اور برصغیر میں سوگ

ہیلی کاپٹر سانحہ میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے