Breaking News
Home / پاکستان / وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا۔ ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہیں سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا اور ان سے بھی سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

 

 

 

Check Also

پاسپورٹس میں سابقہ شوہر کے نام کا باکس بھی ہو گا: ڈی جی پاسپورٹس

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خاتون کا پاسپورٹ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے